9 سالہ بچی کا پیٹ اچانک بڑھنے لگا، ماں پریشان ہوکر ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو اس نے ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

جنوبی امریکہ کے ملک ’پیرو‘ میں 9سالہ بچی کا پیٹ اچانک بڑھنے لگا مگر جب اس کی ماں پریشان ہو کر اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئی تو اس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ماں کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے خاتون کو بتایا کہ اس کی کم سن بیٹی حاملہ ہے اور اس کا حمل 5ماہ کا ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اسقاط حمل بھی ممکن نہیں رہا۔جب ماں نے اپنی بچی سے اس حوالے سے پوچھا تو اس یہ انسانیت سوز انکشاف کیا کہ اس کا سوتیلا باپ ہی اسے درندگی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ پیرو کے شہر وینٹینیلا میں پیش آیا۔ بچی نے اپنی ماں لینا وائلیٹا جولکا ریوس کو بتایا کہ جب گھر کے سارے فرد اپنے اپنے کام پر گئے ہوتے تھے تب اس کا 30سالہ ایلمر سرگیو نامی سوتیلا باپ اسے روزانہ 10سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جیسے ہی بچی کے حاملہ ہونے کا علم اس کی ماں اور دیگر گھر والوں کو ہوا ملزم گھر سے فرار ہو گیا اور تاحال مفرور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں