مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ایسا نام رکھ دیا کہ جو پہلے کسی لڑکی کا نہیں سنا گیا

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی. مارک زکر برگ اور پیریسلا چین کے ہاں دوسری بیٹی 28 اگست کو پیدا ہوئی.انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے نوزائیدہ بیٹی کے نام خط بھی لکھا. مارک زکر برگ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام اگست رکھ دیا ہے. یاد رہے کہ مارک زکر برگ کے ہاں 2 دسمبر 2015

کو ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی.انہوں نے پہلی بیٹی کی پیدائش کے موقع پر 45 ارب ڈالر (پاکستانی 47 کھرب 50 ارب روپے) کی خطیر رقم عطیہ بھی کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں