کروڑوں دلوں کی دھڑکن ماضی کی انتہائی خوبصورت اداکارہ ’’زینت امان ‘‘ آج کل کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جان کر پاکستانیوں کو حیرت کا جھٹکا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی کی خوبرو اداکارہ زینت امان کی آج 66 ویں سالگرہ ہے ، وہ 1970میں مس ایشیا کا ٹائٹل بھی جیتیں ۔ زینت امان اپنے زمانے کی بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ رہیں ۔ وہ 70 سے 80 کی دہائی کی ٹاپ گلیمرس اداکارہ ہیں ۔

ہیرا پنا ، یادوں کی بارات ، دھرم ویر ، دوستانہ ، لاوارث زینت امان کی مشہور فلمیں ہیں ۔ انہوں نے انیس سو ستر میں مس ایشیا کا تاج اپنے سر سجایا ۔ اداکارہ کی جاندار پرفارمنس نے کئی گانوں کو بالی وڈ میں امر کر دیا ۔ آئیفا اور فلم فئیر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت کئی اعزاز زینت امان کےحصے آئے ۔