میں نے یہ کام کر کے اپنی زندگی تباہ کی ہے

پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی معروف اداکارہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر مذہب سے لگاؤ لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق لالی وڈ اداکارہ و ماڈل نور بخاری نے توبہ کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،

کہتی ہیں کہ اللہ نے ہدایت دے دی ہے۔ نور نے کہا ہے کہ اب کوئی ڈراما، ماڈلنگ، ڈانس یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔نور کا کہنا ہے کہ وہ مختلف اسلامی کورسز کریں گی اور قرآن پڑھیں گی، نور کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ میڈیا انڈسٹری میں بطور میزبان کام کر سکتی ہیں لیکن دوپٹہ پہن کر۔ نور کا ماننا ہے کہ انہوں نے شوبز میں کام کرکے اپنی زندگی کے کئی سال ضائع کئے ہیں، اب وہ دعا کرتی ہیں کہ اللہ انہیں اس فیصلے پر قائم رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں