خاتون کا گھر چوری ہوگیا، چور پورا کا پورا گھر عمارت سمیت کیسے لے گئے؟ طریقہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

گھر سے کوئی چیز چوری ہوجانے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا لیکن برطانیہ میں ایک بدقسمت خاتون کا پورا گھر ہی چوری ہوگیا ہے۔ دی ہیرالڈ کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کلمپٹن شہر کے نواحی علاقے میں ایک موبائل ہوم میں رہ رہی تھیں۔

یہ دھاتی چادروں سے بنا ایک موبائل گھر تھا جسے بوقت ضرورت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ 22اور23 نومبر کی شب خاتون کہیں گئی ہوئیں تھیں کہ چوروں کو موقع مل گیا اور وہ ان کا گھر لے اُڑے۔

بدقسمت خاتون کا کہنا ہے کہ وہ صبح واپس آئیں تو اپنے گھر کو غائب پایا۔ یہ ان کی واحد جائیداد اور سرچھپانے کی جگہ تھی اور اب وہ بے گھر ہوچکی ہیں۔ پولیس چوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے لیکن تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکتا کہ موبائل گھر کو کس نے چوری کیا اور کہاں لے گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں