پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جسلے سے دھواں دھار خطاب کے ساتھ ساتھ خوشگوار موڈ میں بھی دیکھائی دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جسلے سے دھواں دھار خطاب کے ساتھ ساتھ خوشگوار موڈ میں بھی دیکھائی دیئے ،انہوں نے بلاول بھٹو اور دیگر رہنما کے ساتھ پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان نہیں آسکتے تو سیاست بدلنے کی کوشش کر رہےہیں۔سئنیر صحافی عارف حمید بھٹی نے اسلام آباد جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے بھنگڑے پر

دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا رقص ایان علی کی فلم کے گانے میں دیکھا تھا غالباًانہوں نے رقص کا مخصوص انداز وہاں سے سیکھا ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آج اپنا پچاسواں یوم تاسیس منا رہی ہے اس سلسلے میں اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں شاندار جلسہ منعقد کیا گیاجس میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالوں نے شرکت کی ۔اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹرز کا صرف حال ہوتا ہے، مستقبل کوئی نہیں ہوتا، ڈکٹیٹرز سے ہمیشہ کہا ہے کہ آپ کا مستقبل نہیں ہے۔آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ عوام بی بی اور ان کے بچوں کےساتھ بھرپور وفا کریں گے، عوام ہیں تو سب کچھ ہیں، اگر عوام نہیں جانے والے اپنی کرسی ساتھ ہی لے جاتےہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کردیا ہے، ہم نے دو بار ان کی جمہوریت بچائی ہے، دو بار میاں صاحب کی جمہوریت بچائی ہے، اب نہیں بچائیں گے اب اپنی جمہوریت لائیں گے۔سابق صدر کا مزید کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ موجودہ حکومت عبوری حکومت تک بھی چلے، ہماری کوشش بھی یہی ہوگی کہ عبوری حکومت تک معاملہ نہ جائے، اب جو بھی ہوگا ووٹ کے ذریعے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں