ہواوے نے 2017 کی پہلی ششماہی میں 73 ملین فون فروخت کیے

پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال ہواوے نے 20.6 فیصد زیادہ سمارٹ فونز فروخت کیے

ہواوے نے اپنی پہلی ششماہی کے معاشی نتائج شائع کر دئیے ہیں، جن کے مطابق کمپنی نے پہلے 6 ماہ میں 73 ملین فون فروخت کیے جبکہ اس کی آمدن میں پچھلے ماہ کےمقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔
فروخت ہونے والے 73 ملین یونٹ میں سے 8.5 ملین ہواوے میٹ 9 اور ہواوے میٹ 9 پرو تھے۔پی 10 اور پی 10 پلس کی تعداد 6 ملین تھی۔ ایک ماہ پہلے متعارف کرایا گیا آنر 9 بھی 1 ملین کی تعداد میں فروخت ہوا۔
پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال ہواوے نے 20.6 فیصد زیادہ سمارٹ فونز فروخت کیےجبکہ کمپنی کی آمدن 15.4 ارب ڈالر ہوگئی۔
ہواوے کنزیومر بزنس سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار زیادہ متاثر کن نہیں۔ کمپنی چاہتی ہے کہ اگلے تین سالوں میں چینی مارکیٹ میں اس کا حصہ 30 سے 40 فیصد ہو جو اس وقت 22.1 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں