بوم بوم لالہ کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔کروڑوں مداحوں آبدیدہ

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔ آفریدی نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں چارکھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر ہم وطن پیسر سہیل تنویر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

جنہوں نے 278 کھلاڑیوں کو میدان بدر کر رکھا ہے،وہ اس وقت 281 وکٹیں لیکر آل راؤنڈر یاسر عرفات کے ہم پلہ ہو گئے ہیں اور ڈھاکہ ڈائنا ما ئٹس کے آج شیڈول میچ میں ان کے پاس کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی پاکستانی باؤلر بننے کا سنہری موقع موجود تھا

تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث ”لالہ“ آج ڈھاکہ کی ٹیم کے لیے ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔واضح رہے کہ ان کے آج نہ کھیلنے کی خبر سن کر ان کے کروڑوں مداح غمزدہ ہیں