’’سب ریکارڈ زپاش پاش ‘‘ پاکستانی کرکٹر نے اتنے رنز بنا ڈالے کہ پوری دنیا سکتے میں آگئی ۔۔ کرکٹر کا نام جان کر آپ بھی چونک اٹھیں گے

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی میں بدر منیر کی 299 رنز کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت اوکاڑہ نے کوئٹہ کو 291 رنز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

اوکاڑہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 456 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بدر منیر نے 20 چھکوں اور 35 چوکوں کی مدد سے 299 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 165 رنز بنا سکی اور یوں کوئٹہ 291رنز سے کامیاب رہا۔