سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سے شادی کاخواہشمندشخص گرفتار۔۔۔۔یہ شخص کون ہے؟نام جان کرسب حیران رہ گئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی کوفون پر پریشان کرنے والے شخص کو مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ سے بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

خبریں ہیں کہ وید کمار میتی نامی کا ایک شخص سارہ کو فون کر کے پریشان کر رہا تھا۔ وہ انہیں شادی کیلئے پرپوز کرتا تھا۔سچن ٹنڈولکر کے اہلخانہ نے ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہو گئی اور فون ٹاور کے لوکیشن کو ٹریک کرتے ہوئے ملزم کو مغربی بنگال کے ایسٹ مدناپور میں واقع مہساڈول علاقہ سے دبوچ لیا۔

فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم دیو کمار میتی پیشہ سے ایک آرٹسٹ ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ سارا ٹنڈولکر سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش میں بتایا ہے کہ کچھ مہینہ قبل ہی وہ کسی کام سے ممبئی آیا تھا، تبھی اسے سارہ ٹنڈولکر کا نمبر ملا اور وہ انھیں فون کرنے لگا۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ20-دسمبر-2017)زیتون نہ صرف ذائقہ کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے بلکہ اپنے اندر متعدد طبی فوائد بھی رکھتا ہے.حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کے تیل کو کھایا کرو اور اس کا تیل لگایا کروکیونکہ اس میں ستر بیماریوں کیلئے شفاء ہے.

زیتون کی فضیلت کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے اور ایک سورۃ میں اللہ عزو جل نے زیتون کی قسم بھی کھائی ہے.زیتون کے بیشمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہے.زیتون بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے.خون میں اضافی کولیسٹرول کاخاتمہ کرتا ہے.زیتون میں وٹامن ’’ای‘‘ وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے اور اسکے غذائی ریشے قبض سے بچاتے اورصحت مند رکھتے ہیں.زیتون میں سوڈیم ،پوٹاشیم ،میکنیشیم،آئرن ،فاسفورس اور آیوڈین موجو د ہوتے ہیں.زیتون کے کھانے سے جلد پر جھریوں کے نمودار ہونے میں تاخیر ہوتی ہے اگر آپ کھانے سے پہلے دس زیتون کھا لیں تو آپ کی بھوک 20فیصد کم ہو جائیگی. روایت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پھل حضرت نوح ؑ کے دور میں بھی موجود تھا.اس کا تیل اور پھل اچار کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے.حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم ذات الجنب کا علاج قسبط البحری اور زیتون کے تیل سے کریں .مفسرین کی تحقیقات کے مطابق زیتون کا درخت تاریخ کا قدیم ترین پوداہے .طوفان نوح کے اختتام پر پانی اترنے کے بعد زمین پر سب سے پہلی چیز نمایاں ہوئی ، وہ زیتون کا درخت تھا .اس پس منظر کی بدولت زیتون کا درخت دنیا میں امن اور سلامتی کا نشان بن گیا .

اپنا تبصرہ بھیجیں