جہاز کے ٹوائلٹ میں مسافر نے دوران پرواز ایسی حرکت کر ڈالی کہ جہاز کا رُخ ہی موڑنا پڑ گیا، پورے جہاز میں کھلبلی مچ گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر شکاگو سے ہانگ کانگ جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر نے ٹوائلٹ میں ایسی غلیظ حرکت کر ڈالی کہ پائلٹ کو جہاز کا رخ موڑ کر اسے ہنگامی طور پر امریکی ریاست الاسکا میں اتارنا پڑ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 22سالہ ویت نامی نوجوان نے جہاز کے دو ٹوائلٹس میں فرش اور دیواروں پر غلاظت پھیلا دی اور اپنی شرٹ اتار کر ایک ٹوائلٹ میں فلش کرنے کی کوشش کی جس سے ٹوائلٹ بند ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوائلٹس میں ہر جگہ غلاظت پھیلی دیکھ کر عملے نے پائلٹ کو آگاہ کیاجس نے جہاز کو الاسکا کی طرف موڑ دیا۔ جب جہاز لینڈ ہوا تو پولیس اس نوجوان کے انتظار میں تھی اور اسے ہتھکڑیاں لگا کر ساتھ لے گئی، تاہم بعد ازاں اسے رہا ذہنی صحت کے معائنے کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس نوجوان کو اس کے ماں باپ زبردستی امریکہ سے واپس ویت نام بھیج رہے تھے جس پر وہ غصے میں تھا۔ والدین اسے اس کی ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے واپس بھیج رہے تھے۔اس کے ایک ساتھی مسافر کا کہنا تھا کہ ”اس نوجوان نے کسی مسافر یا عملے کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی تاہم وہ زبردستی واپس بھیجے جانے پر سخت غصے میں تھا۔“

چھینک صحت اور بیماری کی علامت ہے.خواب میں اسکے معنی مختلف ہیں.

معبرین کے مطابق خواب میں چھینکنے کا مطلب ہے کسی مبہم چیز کے متعلق وضاحت ہونا.یا اس پر اللہ کی رحمت ہونا.اگر کوئی انسان خواب میں چھینک مارنا چاہے اور اس میں دقت کا سامنا کرتا ہے تو اسے پیسہ کمانے میں مشکل پیش آئے گی.خواب میں چھینک مارنے کے بعد اس نے الحمد اللہ کہا ہے ،اگر وہ بیمار ہے تو اسکو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے ،اگر تندرست ہے تو اسکی کوئی مراد پوری ہوگی اور کوئی اس پر احسان کرے گا.​ خواب میں بیک وقت تین چھینکیں مارنا نیکی اور خوشی کی علامت ہے.تاہم بہت زیادہ چھینکیں مارنے کا مطلب ہے اسکی مراد مشکل سے پوری ہوگی.خواب میں چھین مارتے ہوئے اگر ریشہ دارلعاب ناک سے بہنے لگا ہے تو ایسے شخص کے خلاف لوگ بری باتیں کریں گے.بعض معبرین کے مطابق ناک سے کوئی چیز نکل کر کودی ہے تو اس چیز کی خاصیت کے مطابق اسکے ہاں بیٹا پیدا ہوگا.یا پھر ناک سے صرف پانی نکلا ہے تو اس کا مطلب بھی یہی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں