چین اور پاکستا ن کا گٹھ جوڑ ۔۔ امریکہ کی پاکستان سے مکمل چھٹی ۔۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ہی صدر کو 40ہزار وولٹ کا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بدلتی صورتحال سے خود امریکا کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریے کے مطابق، پاکستان کسی بھی لمحے امریکا کی افغانستان تک رسائی روک سکتا ہے، اخبار ساتھ ٹرمپ کی زبان بھی بولتا رہا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں ٹرمپ کی زبان بولنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کو حقیقت کا آئینہ بھی دکھایا۔

پاکستان کو امریکا کے لیے مشکلات میں ڈالنے والا اتحادی قراردیتے ہوئے جہاں ڈبل گیم کھیلنے کا راگ الاپا وہیں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ پاکستان سے دشمنی امریکا کے مفاد میں نہیں ہے۔ اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا کہ امریکا پاکستان کو امداد دیتے ہوئے ایک اتحادی کی طرح ڈیل کرے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکا خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔اداریے کے مطابق افغانستان میں ہر امریکی فلائٹ پاکستان کے راستے سے جاتی ہے، زیادہ ترسامان پاکستانی روڈ اور ریل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کسی بھی وقت امریکا کی افغانستان میں رسائی بند کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو چین بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون کے لئے سفارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔نیویارک اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ پاکستان سے معاملات مزید خراب نہیں کریں گے۔ اخبار نے مشورہ دیا کہ چلانےکے بجائے خاموش مذاکرات کی ضرورت ہے۔

نیویارک (قدرت روزنامہ22-دسمبر-2017) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ٗریاست بالٹی مور کے مرکز برائے صحت کے ماہرین کے مطابق ٹماٹر تمباکو نوشی ترک کرنے والے افرادکیلئے بھی فائدہ مند ہے.رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں.

یورپ میں ماہرین نے انسانی صحت اور پھلوں کے درمیان گہرے تعلق کا مشاہدہ کرنے کیلئے 2002ء میں ایک سروے کیا ، جس میں جرمنی، انگلینڈ اور ناروے کے تقریباً 680 افراد نے شرکت کی تھی اور سروے2 مراحل پر مشتمل تھا.پہلے مرحلے میں ان افراد سے سوالنامہ حل کرایا گیا، جس میں ان کی عمر ٗ قد ٗ وزن ٗ جنس ٗ آمدنی خوراک، صحت اور جسمانی سرگرمی سے متعلق سوالات تھے.دوسرے مرحلے میں ان افراد کے پھیپھڑوں کے دو اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، جس میں ایک شخص 6 سیکنڈ میں ناک کے ذریعے کتنی ہوا اندر کھینچتا اور ایک سیکنڈ میں کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے

.10برس بعد ان افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیاتو سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران جن افراد نے زیادہ پھل بالخصوص ٹما ٹر کا استعمال کیا ان کے پھیپھڑے زیادہ صحتمند اور بہتر کام کر رہے تھے یہاں تک کہ تمباکو نوشی سے متاثرہ پھیپھڑوں کی صحت بھی بہتردکھائی دی.ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اورٹماٹر کے استعمال کے مثبت اثرات پھیپھڑوں کے ساتھ سانس کی دائمی امراض پر بھی نظر آئے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں. ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں