لیگی ایم پی اے طاہر سندھو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

سرگودھا (نیوز ڈیسک)طاہر سندھو پی پی 30 سرگودھا سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، مرحوم کی نمازجنازہ چک 19 کوٹ مومن میں آج ادا کی جائے گی۔ سرگودھا سے لیگی ایم پی اے چودھری طاہر سندھو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ چودھری طاہر احمد سندھو معمول کے

کام سرانجام دے رہے تھے کہ سینے میں اچانک تکلیف پر انہیں اسپتال لایا گیا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کےآبائی علاقے چک 19 کوٹ مومن میں آج ادا کی جائے گی۔

چودھری طاہر سندھو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 30 سرگودھا سے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے پہلے ان کے تین بھائی بھی رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم وہ بھی یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے۔ طاہر سندھو کے انتقال پر حلقے میں سوگ اور غم کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ21دسمبر2017)ملک میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جس میں کالی مرچ کا استعمال نہ کیا جاتا ہو . اسکا شمار ان مسالحہ جات میں ہوتا ہے جس کو گھر سے لے کر ہوٹل اور پتھارے دار تک کرتے ہیں .

کالی مرچ کو مسالحوں کی ملکہ بھی قرار دیا گیا ہے. کالی مرچ سیکڑوں سالوں سے استعمال ہوتی آرہی ہے اسکے پتے پانچ سے چھ انچ لمبے جبکہ تین انچ چوڑے ہوتے ہیں . کالی مرچ کے استعمال کے بے انتہا فوائد ہیں . ذیل میں وہ فائدے بیان کیے گئے ہیں. نظام انہضام کے فوائد کالی مرچ معدے کیلئے بھی اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے

یہ مرچ معدے کو متحرک کرکے ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے، جس سے نہ صرف نظام ہضم بہتر رہتا ہے بلکہ کوئی شخص قبض سے بھی محفوظ رہتا ہے. کینسر کیخلاف معاون کینسر کیخلاف بھی کالی مرچ مقوی ہے ، یہ آنتوں کے کینسر کے جسم میں پھیلاو کو روکنے میں کافی مدد کرتی ہے جبکہ چھاتی کے کینسر کیخلاف بھی کافی مزاحم شمار کی جاتی ہے. وزن میں کمی کالی مرچ وزن میں کمی میں بھی کافی معاون ہے اسکی اوپری تہہ میں بعض اجزاء ایسے ہوتے ہیں جو کہ وزن میں کمی کا سبب بنتے ہیں.

رنگت نکھارنے کیلئے معاون عام طور پر کالی مرچ کو رنگ صاف کرنیوالی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے ایسا کرنے سے جلد کو مردہ خلیوں کو آکسیجن وافر مقدار میں فراہم ہوتی ہے اور رنگ نکھر جاتاہے. اسکے علاوہ کالی مرچ کو نزلہ و زکام، کھانسی اور قوت قلب کو مقوی کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں