سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر، لیکن اس ویڈیو میں موجود لوگ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ کسی کو بھی توقع نہ تھی کہ۔۔۔

چند روز قبل سعودی عرب سے ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس ویڈیو میں دو ہم جنس پرست مردوں کی شادی ہوتے دکھائی گئی تھی۔ اب اس ہم جنس پرست جوڑے اور ان کی شادی میں شریک ہونے والے تمام افراد کے متعلق خبر آئی ہے کہ وہ سب کے سب پولیس کے مہمان ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد سعودی پولیس حرکت میں آ گئی اور ان تمام افراد کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے کر حوالات پہنچا دیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہر اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو اس شادی میں شریک تھا۔ پولیس کے مطابق یہ شادی مکہ مکرمہ کے قریب ایک مقام پر ہوئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہم جنسی پرستی قابل سزا جرم ہے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو کوڑے مارنے سے لے کر موت تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے پر بیشتر سعودی شہریوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ”شہزادہ محمد ملک کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جو جدوجہد کر رہے ہیں یہ اسی کا شاخسانہ ہے کہ ان ہم جنس پرستوں کو اتنی جرات ہوئی۔“

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی تحریر

سورہ ٔاخلاص تہائی قرآن کے برابرہے

توحید ، رسالت اور آخرت۔ دین اسلام کے تین اہم ترین عقاید ہیں،سورۂ اخلاص عقیدہ ٔ توحید کوبیان کرتی اور وحدت ِ ِمعبود کے اصول تا قیامت طے کرتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ یہ چار آیات مبارکہ پر مشتمل سورت ادیان باطلہ اور عقائدِ فرقِ ضالہ کا ردبھی کرتی ہے ،اور بتاتی ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا تمام معبود باطل ،شیطان کی پھیلائی ہوئی گم راہی اور انسانی خواہشات کی ایجادہیں اور ان کے نام بھی اسی شیطان کے دیے ہوئے ہیں۔ذیل میں احادیث ِمبارکہ کی روشنی میں اس عظیم سورت کے فضائل ذکر کیے جاتے ہیں،جس کی تلاوت کا ثواب ایک تہائی قرآن یعنی تقریباً 2022آیات کی تلاوت کے برابرہے ،جس سے محبت کرنے والو ں کو جنت اوراﷲ تعالیٰ کی محبت اور دوستی کی بشارت دی گئی ہے:
حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں : صحابہ کرام رضی اﷲ عنھم سے ایک مرتبہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جلدی جمع ہوجاؤ،میں ابھی تمھارے سامنے تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا۔ بہت سے لوگ جمع ہوگئے۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم حجرہ شریف سے باہر تشریف لائے اور سورہ ٔ اخلاص کی تلاوت فرمائی اور واپس لوٹ گئے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ گفت گوکرنے لگے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے تو فرمایا تھا: میں تمھارے سامنے تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا، شاید آسمان سے کوئی وحی نازل ہوگئی ہے۔ تھوڑی دیر بعد حضور صلی اﷲ علیہ وسلم باہر تشریف لائے۔ ارشاد فرمایا : میں نے تمھیں کہا تھا کہ میں تمہارے سامنے تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا۔ ذراغور سے سنو۔یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے۔
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں، نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے مجھے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔ایک اور روایت میں ہے کہ نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اﷲ عنھم سے ارشاد فرمایا : کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ رات کو ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟صحابہ کرام کو یہ بات بڑی مشکل لگی،انھوں نے عرض کی :یارسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم!ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھ سکتا ہے! آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قل ھو اللّٰہ احد‘‘ تہائی قرآن کے برابر ہے۔

حضرت قتادہ بن نعمان رضی اﷲ عنہ پوری رات اس سورۃ مبارکہ کی تلاوت کیا کرتے تھے، نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! یہ نصف یا تہائی قرآن کے برابر ہے۔

حضرت ابی ابن کعب رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے’’قل ھو اللّٰہ احد‘‘ پڑھی، اس نے ایک تہائی قرآن پاک پڑھا۔حضرت ابو دردا ، حضرت ابو سعید خدری، حضرت قتادہ ، حضرت انس بن مالک اور کئی دوسرے صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم سے بھی اس کی مثل روایات مروی ہیں۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنھاروایت کرتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو ایک دستے کا امیر بنا کر جہاد کے لیے بھیجا ۔وہ ہر نماز میں قراء ت کے آخر میں سورۂ اخلاص پڑھتے تھے۔ جب وہ واپس لوٹے تو انھوں نے اس کا ذکر نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے کیا۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے یہ خبر دو کہ اﷲ بھی تمھیں دوست رکھتا ہے۔

حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک انصاری مسجدِ قبا کے امام تھے۔ ان کی عادت تھی کہ اکثر امامت کراتے توپہلے سورۂ اخلاص پڑھتے، پھر اس کے بعد کوئی دوسری سورت یاآیات پڑھتے، ہر رکعت میں ان کا یہی معمول تھا۔ لوگوں نے اعتراض کیا،تو فرمایا:میں تو اسے نہیں چھوڑوں گا، اگر تم چاہو گے تو نماز پڑھاؤں گا اور اگر تم ناپسند کرتے ہو ،تومیں نماز پڑھانا چھوڑ دیتا ہوں ۔یعنی امامت چھوڑنا تو گوارا ہے،اس سورت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ ایک دن نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اہل ِقباکے پاس تشریف لے گئے،توان لوگوں نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے سامنے یہ مسئلہ بیان کیا۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس صحابی سے پوچھا :تم ہر رکعت میں اس سورت کو پڑھنا لازمی کیوں سمجھتے ہو؟ اس نے عرض کی: یا رسول اﷲ !مجھے یہ سورت بڑی پسند ہے ۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھے اس سے یہ پسندیدگی اور محبت جنت میں داخل کردے گی۔حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں : میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سورہ ٔ اخلاص تلاوت کرتے ہوئے سنا،توآپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: تیری اس سورت سے یہ محبت تجھے جنت میں داخل کردے گی۔

اس سورت کی مخصوص تعداد میں تلاوت کے فضائل بھی احادیث ِ طیبہ میں وارد ہوئے ہیں،ذیل میں ان میں سے بعض فضائل کا ذکر کیا جاتا ہے:
حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنھماسے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین عمل ایسے ہیں کہ جن کو اگر کوئی ایمان کی حالت میں کرتا ہے تو وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے گا، داخل ہوجائے گااورجس حور سے چاہے گا، نکاح کرلے گا:(ا)جو اپنے قاتل کو معاف کردے(۲)جوخفیہ طور پرکسی کا قرض ادا کردے(۳)جوہر فرض نماز کے بعددس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : یارسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم !اگر ان میں کوئی ایک کام کرے۔ فرمایا: اسے بھی یہی درجہ حاصل ہوگا۔

ابو عبیدؒ روایت کرتے ہیں، انہوں نے حضرت سعید بن مسیب ؒ کو فرماتے ہوئے سنا: نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے گیارہ مربتہ ’’قل ھواﷲ احد‘‘ پڑھی، اس کے لیے اﷲ تعالی جنت میں ایک محل بنائے گا، جس نے اکیس مرتبہ پڑھی اس کے لیے دو، اور جس نے تیس مرتبہ پڑھی اس کے لیے تین محل بنائے گا۔

نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے’’قل ھواللّٰہ احد‘‘ کو دس مرتبہ پڑھا، اﷲ تعالی اس کے لیے جنت میں ایک محل بنائے گا۔ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے یہ فضیلت سن کر عرض کی: یارسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ! تب تو ہم اسے کثرت سے پڑھیں گے۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: اﷲ کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں اور وہ بہت پاکیزہ ہے۔یعنی تم جتنا زیادہ پڑھوگے،اﷲ تعالیٰ اتنے ہی زیادہ محلات عطا فرمادے گا۔

اسی طرح مخصوص مواقع پر اس سورت کی تلاوت کے فضائل بھی احادیث ِ طیّبہ میں وارد ہوئے ہیں:
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے بستر پر سونے کا ارادہ کرے اور اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ کر ایک سو مرتبہ ’ ’قل ھواﷲ احد‘‘ پڑھے، قیامت کے دن اﷲ تعالی اسے فرمائے گا:اے میرے بندے! اپنی دائیں جانب سے جنت میں داخل ہوجا۔

حضرت جریر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنھماسے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے گھر داخل ہوتے وقت’’قل ھواللّٰہ احد‘‘ پڑھی، یہ سورت اس کے گھر اور پڑوسیوں کے گھر سے شر کو دور بھگا دیتی ہے۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنھاسے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم رات کے وقت جب بستر پر تشریف لے جاتے تو ہر رات ان تینوں سورتوں کو پڑھ کر اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر دم کرتے اور جہاں تک ہاتھ پہنچ سکتے، اپنے جسم مبارک پر پھیرتے ۔ پہلے سرمبارک پر، پھر منہ مبارک پر اور پھر باقی جسم مبارک پر اور یہ عمل تین مرتبہ دہراتے۔

صحابہ کرام رضی اﷲ عنھم کو بھی آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اس کی تلقین فرمایا کرتے تھے ،چناں چہ:حضرت عبد اﷲ بن حبیبؒاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہمیں پیاس لگی ہوئی تھی،رات انتہائی تاریک تھی، ہم رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا انتظار کررہے تھے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم ہمیں عشا کی نماز پڑھائیں۔آپ صلی اﷲ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: پڑھو۔ میں خاموش رہا۔ آپ نے مجھے فرمایا: پڑھو۔ میں نے عرض کی: یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم !میں کیا پڑھوں ۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: قل ھو اللّٰہ احد، قل اعوذ برب النّاس تین تین مرتبہ صبح و شام پڑھ لیا کرو۔

حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم غزوہ ٔ تبوک میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ایک دن سورج ایسے نور اور روشن کرنوں کے ساتھ طلوع ہوا کہ اس سے پہلے ہم نے کبھی نہ دیکھا تھا۔ تھوڑی دیر بعد حضرت جبرئیل علیہ السلام نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرئیل! جیسے آج سورج طلوع ہوا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا ۔عرض کی:آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے صحابی معاویہ بن معاویہ لیثی ؓ مدینہ طیبہ میں انتقال فرماگئے ہیں۔ اﷲ تعالی نے ان کی نماز جنازہ میں ستر ہزار فرشتے بھیجے ہیں۔آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: انھیں یہ مقام کیسے حاصل ہوا؟ فرمایا: یہ دن رات چلتے پھرتے،اٹھتے بیٹھتے ہر حالت میں ’قل ھواللّٰہ احد‘‘ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔یہ اسی کا اجر ہے۔

بحمد اللّٰہ!یہ سورت ہر مسلمان مرد وزن اور بچے بچی کو یاد ہوتی ہے،اس اعتبار سے ان فضائل کا حصول ہم سے ہر شخص کی دست رس میں ہے،کیوں نہ ہم آج سے ہی ان فضائل کے حصول کے لیے کمر بستہ ہو جائیں،سورۂ اخلاص کی تلاوت اس کے فضائل کو سامنے رکھتے ہوئے کرنے کا اہتمام کریں گے ،تو ان شاء اﷲ! ہمارے نامۂ اعمال میں بھی یہ تمام اجور وثواب لکھے جائیں گے۔اﷲ تعالیٰ ہم سب کواس کی توفیق وہمّت مرحمت فرمائے۔آمین!

اپنا تبصرہ بھیجیں