بارڈر پر انناس سے بھرے کنٹینر کی آمد، سکیورٹی اہلکاروں کو شک پڑا اور انناس میں چھری ماری تو ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، یہ دراصل انناس تھا ہی نہیں بلکہ۔۔۔

پرتگال اور سپین کے بارڈر پر سکیورٹی اہلکاروں نے انناس سے بھرے کنٹینر کو روکا اور چیک کرنے کے لیے ایک انناس میں چھری ماری تو یہ جان کر آفیسرز کی حیرت کی انتہاءنہ رہی کہ وہ انناس نہیں بلکہ ان کی شکل کے ڈبے تھے جن میں کوکین بھری ہوئی تھی۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے تمام ڈبے اتار کر کھول ڈالے جن سے مجموعی طور پر 750کلوگرام کوکین برآمد ہوئی۔

بارڈر پر انناس سے بھرے کنٹینر کی آمد، سکیورٹی اہلکاروں کو شک پڑا اور انناس میں چھری ماری تو ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، یہ دراصل انناس تھا ہی نہیں بلکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈبے زرد رنگ کے مادے سے بنائے گئے تھے اور ان کے اوپر ہو بہو انناس جیسی جلد لگائی گئی تھی جس سے یہ بالکل اصلی انناس دکھائی دیتے تھے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سمگلروں نے کوکین کی اتنی بڑی کھیپ سپین کے شمال مشرقی شہر ٹیراسا میں چھپا کر رکھی تھی اور وہاں سے نکال کر اسے پرتگال سمگل کر نے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے اس 9رکنی گینگ کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔