13 سالہ لڑکی کا اکیلے ٹیکسی میں سفر، ٹیکسی ڈرائیور نے اس کی ایسی چیز دیکھ لی کہ اسے انتہائی شرمناک انجام سے بال بال بچالیا، پوری دنیا ڈرائیور کو داد دینے لگی

برطانیہ میں ایک 13سالہ لڑکی اکیلی ٹیکسی میں بیٹھی مگر حاضر دماغ ڈرائیور نے ایک ایسی بات دیکھ لی کہ اسے خوفناک انجام سے بال بال بچا لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی سکول کی طالبہ تھی اور ایک شخص سے ملنے جا رہی تھی جو دراصل اغواءکار اور بچوں سے جنسی زیادتی کا عادی مجرم تھا۔

اس نے لڑکی کو ورغلا کر ملنے کے لیے بلایا تھا لیکن اس کی خوش قسمتی کہ ٹیکسی ڈرائیور کواس کی سکول یونیفارم دیکھ کر شک گزرا اور اس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور نہ صرف اسے اغواءکار کے ہاتھوں میں جانے سے بچا لیا بلکہ مجرم کے خلاف ثبوت بھی اکٹھے کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر گلوسیسٹر میں لڑکی ٹیکسی پر ریلوے سٹیشن گئی تھی جہاں مجرم نے اسے ملنے کے لیے بلا رکھا تھا۔

مشکوک جان کر جب 39سالہ ٹیکسی ڈرائیور ستبیر اروڑا نے لڑکی سے کچھ سوالات کیے تو اس نے اپنی تفصیل اورسٹیشن پر آنے کا مقصد بتانے سے انکار کر دیا۔ اس پر ستبیر نے اپنی بیوی کو فون کیا اور لڑکی کی اس سے بات کروائی۔ لڑکی نے ستبیر کی اہلیہ کو سب کچھ بتا دیا۔ اس کے بعد ستبیر نے اغواءکار کو فون کیااور اس کی کال ریکارڈ کر لی جو بعدازاں عدالت میں بطور ثبوت پیش کی گئی،

ٹیکسی کی بکنگ بھی اسی اغواءکار نے کروا رکھی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گلوسیسٹر کراﺅن کورٹ نے ملزم کو 5سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے۔ دوسری طرف ستبیر اروڑا کو سٹی کونسل کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے اور دنیا اس کی ہوش مندی کی داد دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں