حاملہ مرد نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا، سب حیران پریشان رہ گئےہوش اڑا دینے والی حقیقت

مغربی دنیا میں ہم جنس پرستی کے ساتھ ساتھ جنس تبدیلی کی لعنت بھی پوری طرح پنپ چکی ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کا کبھی دیکھا نہ سنا۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک حاملہ مرد نے صحت مند بچے کو جنم دے

کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ مرد دراصل 30سال کی کیسی سلیوان نامی خاتون ہوا کرتی تھی۔ اس نے شادی بھی کی اور بطور خاتون ایک بچے کو جنم دیا جس کی عمر اب 5سال ہے۔ پھر اس نے اپنی جنس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس پر اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔

امریکی ریاست ویسکانسن کی ’کیسی سلیوان‘ نے اپنے جسم میں مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون ڈلوانے شروع کر دیئے اور سرجری کے ذریعے اپنی چھاتی کٹوا ڈالی، تاہم اس نے اپنے جنسی اعضاءبرقرار رکھے۔ ٹیسٹاسٹرون جسم میں آنے سے اس کے چہرے اور جسم پر مردوں کی طرح بال آ گئے۔

اب یہ پوری طرح مرد نظر آتی ہے اور اس نے ایک گرل فرینڈ بھی بنا رکھی ہے جو دراصل ایک ہم جنس پرست لڑکا ہے۔ڈیڑھ سال قبل صحت کی خرابی کی وجہ سے سلیوان نے کچھ عرصے کے لیے ٹیسٹاسٹرون لینے بند کر دیئے جس سے اس میں پھر سے زنانہ خواص حاوی آ گئے اور وہ اپنے اس لڑکا نما گرل فرینڈ کے ساتھ حاملہ ہو گئی۔ اب اس نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ بہت سے لوگوں نے میرے مرد ہو کر بچہ پیدا کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں لوگوں سے زیادہ رابطہ ہی نہیں ’رکھتا‘۔ میں اور میری گرل فرینڈ دونوں نے اپنی جنس تبدیل کی ہے اور ہم اپنے بچے کو بھی اپنی جنس کا خود تعین کرنے کا حق دیں گے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں