دیکھنے میں معمولی لیکن ہڈیوں کو فولاد بنادے

یکھنے میں بہت معمولی لیکن انتہائی اثر رکھنے والی چیز جو کہ آپ کی ہڈیوں کو طاقتور بنائے اور بوڑھے کو بھی جوانی کا مزہ چکھائے

دہی ایک ایسی خوراک ہے جس کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور دیکھنے میں ہمیں معمولی چیز لگتی ہے لیکن اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اپنی ہڈیوں کو مظبوط بنانا ہے اور گرتی عمر میں بھی توانا رہنا ہے تو دہی کا استعما ل زیادہ سے زیادہ کریں . رپورٹ کے مطابق اس میں کولہے کی ہڈی کیلئے زیادہ کثافت ہوتی ہے

اور یہ بزرگ مرد اور خواتین میں آسٹروپروسس کے خطرات کو کم کردیتا ہے.

آسٹروپروسس ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہڈیوں کی کثافت کم ہوجاتی ہے اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں. تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین کا دہی کھاناان میں 31فیصد آسٹو پینیا(ایسی حالت جس میں جسم نئی ہڈی نہیں بناتا)اور 39فیصد آسٹروپروسس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

.اس کے برعکس مردوں میں دہی کا استعمال آسٹروپروسس کا خطرہ 52فیصد تک ختم کر سکتا ہے.

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کی سب سے زیادہدیکھی جانے والی ویڈیو

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی تحریر

ہر جوڑ پر صدقہ

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب صبح ہوتی ہے تو انسان کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ واجب ہوتاہے پس الحمدللّٰلہ کہنا صدقہ ہے، سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے،لاالٰہ الاّ اللہ کہنا صدقہ ہے اور اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے اور ان سب سے کفایت کرتی ہے وہ دو رکعت نماز جو ضحٰی ( اشراق یا چاشت) کے وقت ادا کی جائے۔(المشکوٰۃ المصابیح)

اس حدیث شریف سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دو رکعت نماز جو اشراق (یا چاشت) کے وقت ادا کی جائے یعنی جب سورج تقریباً ایک نیزے کے بقدر بلند ہو جائے تو اس سے آدمی کے جسم کے تمام جوڑوں کا صدقہ ادا ہو جاتا ہے جو کہ تعداد میں تین سو ساٹھ ہیں اور صدقہ سے مراد یہ ہے کہ وہ شخص اس دن کسی حادثہ یا کسی آنے والی مصیبت یا پریشانی سے بچ جاتا ہے۔

اشراق کی نماز کی کم از کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ چھ رکعت ہیں اسی طرح چاشت کی نماز کی کم از کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ آٹھ یا بارہ رکعتیں ہیں اور بزرگوں سے یہ بات منقول ہے اور تجربہ شدہ ہے کہ یہ نماز مفلسی اور تنگی رزق کو دورکرنے میں تیر بہدف ہے دوسرے الفاظ میں جو آدمی اشراق یا چاشت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا ہے اس سے رزق کی تنگی دو ر ہو جاتی ہے ،خوشحالی آجاتی ہے اور وہ مصائب و پریشانیوں سے بچ جاتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔