’’یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کرشرمائیں یہود‘‘ نریندر مودی نے ابوظہبی میں ایساکام کردیاجس سے وہاں پرموجودبھارتیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔55 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والا ابوظہبی کا یہ پہلا وسیع و عریض مندر 2020 میں مکمل ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظبہی میں مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت مایوسی کے دور سے نکل چکا ہے اور اس سے اب یقین ہو گیا ہے کہ چیزیں تبدیل ہوں گی۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے بتایا کہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔اس مندر کے لیے زمین ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان نے عطیہ کی ہے۔بھارتی وزیراعظم نے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مندر کے لیے زمین عطیہ کرنے پر ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کا شکریہ ادا کیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کی سب سے زیادہدیکھی جانے والی ویڈیو

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی تحریر

جنّت کا دروازہ کھولنے والی چابی نماز ہے

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا جنّت کی چابی نماز ہے اور نماز کی چابی وضو ہے( المشکوٰۃ المصابیح)۔

جب انسان اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو عالم آخرت میں اس کے دو ہی ٹھکانے ہیں جنّت یا جہنّم، اور جنّت کا مل جانا بہت بڑی کامیابی قرار دی گئی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ جو شخص جہنّم سے بچالیا گیا اور جنّت میں داخل کیا گیا تحقیق وہ کامیاب ہو گیا‘‘(القرآن)۔اور جنّت کی نعمتیں ایسی ہیں کہ جو نہ کسی آ نکھ نے دیکھیں اور نہ کا نوں نے انکے بارہ میں کچھ سنا اور نہ ہی انکے بارہ میں کوئی تصوّر قائم کیا جاسکتا ہے کہ وہ کیسی ہیں؟

اسکے برعکس دوزخ کی زندگی ایک خوفناک اور درد ناک زندگی ہے کہ جہاں انسان اسکے عذاب سے گھبرا کر موت کی تمنّا کرے گا مگر موت نہیں آئے گی، جہاں وہ بار بار مرے گا اور پھر جی اٹھے گا عذاب سہنے کیلئے اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا اسی لئے اس زندگی سے پناہ مانگی گئی ہے۔

لہٰذا جنّت کا دروازہ کھولنے والی چابی نماز ہے اور قرآن پاک میں نماز کے بارہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے’’(اے نبی پاکﷺ) اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم کیجئے اور خود بھی اسکے پابند رہیئے ہم آپ سے رزق نہیں مانگتے رزق تو آپ کو ہم دیں گے اور اچھاانجام تو پرہیزگاری کا ہے‘‘ اور فرمایا’’نماز قائم کرو زکوٰۃ ادا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو‘‘(یعنی جماعت سے نماز ادا کرو)۔

اور فرمایا نبی پاکﷺ نے کہ نماز مومن کی معراج ہے اور نماز دین کا ستون ہے اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے( المشکوٰۃ المصابیح)۔

چونکہ نماز کی چابی وضو ہے لہٰذا نماز کو صحیح طریقہ سے ادا کرنے کیلئے وضوکو سنّت کے مطابق ادا کر نے اہتمام کرنا چاہیے۔

لہٰذا ہر مسلمان کو نماز پابندی سے ادا کرنی چاہیے تاکہ جنّت کا دروازہ کھولنے والی چابی اسکے ہاتھ میں ہو اور وہ ہر طرح کی نعمتوں سے بھرپور اور کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی سے لطف اندوز ہو سکے،آمین!

اپنا تبصرہ بھیجیں