سیشن کورٹ لاہور ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی، پیشی پر آئے ملزم پر مدعی پارٹی کا تشدد، سکیورٹی اہلکار غائب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی،مدعی پارٹی نے پیشی پر آئے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔جھگڑے کے دوران سیشن کورٹ کے سکیورٹی اہلکار غائب ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق واقعہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں ملزم ارشد کو پیشی کیلئے عدالت لایا گیا تو مدعی پارٹی نے حملہ کر دیا اور ملزم پر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی ،جس میں سائلین میں خوف و ہراس پھیل گیا کسی نے بھی بیچ بچاﺅ نہ کرایا جبکہ سیشن کورٹ میں موجود سکیورٹی اہلکار غائب ہو گئے۔
مدعی پارٹی کے ارکان ملزم کی خوف آﺅ بھگت کرنے کے بعدباآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔