شام میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد ترک صدر نے جو کہا کر دکھایا ،ترکی کی فوج نے بشارالاسد کے حامی جنگجوؤں کو تہس نہس کردیا

انقرہ(سی پی پی) شام کے علاقے عفرین پر ترکی کے فضائی حملوں میں شامی فوج کے 36 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شمال مغربی علاقے عفرین میں ترک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں شامی صدر بشارالاسد حکومت کے 36 وفادار جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے جنگجو عفرین میں کرد ملیشیا کی مدد کےلیے موجود تھے

اور ترک فوج کے خلاف جنگ میں مصروف تھے۔برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے ترک فوج کی فضائی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عفرین کے علاقے کفر جنہ میں ترک طیاروں نے بشارالاسد کی وفادار فوج کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 38 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور یہ اس علاقے پر گذشتہ 48 گھنٹے میں ترکی کا تیسرا فضائی حملہ ہے۔