بالی وڈ اداکار کبیر بیدی نے بڑھاپے میں چوتھی شادی

بھارتی اداکار کبیر بیدی نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرکے اپنے آپ کو زبردست تحفہ دیا ہے جبکہ اس فعل پر ان کی بیٹی اداکارہ پوجا بیدی کافی چراغ پا نظرآئیں اور انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھل کر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کبیر بیدی نے اپنی 70 ویں سالگرہ کیلئے مہمانوں کو مدعو کررکھا تھا لیکن مہمان اس وقت حیران رہ گئے جب اداکار نے اپنی 10 سال پرانی دوست پروین دسانج سے سالگرہ کی تقریب میں ہی چوتھی شادی کرلی۔ اس شادی کی وجہ سے کبیر بیدی کی بیٹی پوجا بیدی کافی ناراض ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شادی کی تصاویر میں بھی وہ نظر نہیں آئیں۔تفصیلات کے مطابق ہندی فلموں کے علاوہ انگریزی و ہندی سیریلس میں کام کرنے والے اداکار کبیر بیدی نے 70 سال کی عمر میں چوتھی شادی کرلی ہے ۔ کبیر بیدی نے اڑیسہ کی ایک رقاصہ پرتیما بیدی سے شادی کی تھی جس سے پوجا بیدی اور سدھارتھ پیدا ہوئے ۔ پرتیما نے 1997 میں 26 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی ۔ کبیر بیدی کے پروین بابی سے تعلقات کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی میں کئی جھگڑے ہوتے رہے ۔

اس کے بعد کبیر نے ایک برطانوی فیشن ڈیزائنر سوزان ہمفرے سے شادی کرلی ۔ ان کو ایک بیٹا آدم بیدی ہے جو ایک انٹرنیشنل ماڈل ہے ۔ کبیر بیدی اور سوزان میں طلاق ہوچکا ہے۔ 1990 کے دہے میں کبیر بیدی نے ایک ریڈیو و ٹی وی پریزنٹر نکی سے شادی کی تھی 2005 میں اس کو بھی طلاق دے دیا ۔ ان کے کوئی بچے نہیں ہیں ۔

اس کے بعد سے وہ برطانوی نژاد پروین دوسانج کے ساتھ دیکھے جارہے تھے جس کے ساتھ انہوں نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر شادی کرلی ۔ کبیر بیدی کو 1983 میں جیمس بانڈ کی فلم میں بھی کام کرنے کا موقع ملا تھا ۔ کبیر بیدی کے والد بابا پیارے لال سنگھ بیدی ایک ادیب اور فلاسفر تھے جبکہ ماں فریدا بیدی ایک برطانوی خاتون تھیں انہوں نے بدھ مت اختیار کیا تھا۔