ایف بی آر ان ایکشن ، راحت فتح علی خان کے اکاونٹس منجمد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے اکاونٹس منجمد کر دیے ۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کے اکاونٹس منجمد کر کے ان میں سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 20لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ راحت کے ذمہ 32لاکھ روپے کے ٹیکس واجب الاد ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایف آر انہیں نوٹس جاری کر چکا ہے۔