”آپ نے کل تماشا دیکھا کہ کس نے ۔۔۔“نواز شریف بالآخر کھل کر بول پڑے ،وہ بات کہہ ڈالی جو ابھی تک کسی نے نہ کہی تھی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آج شہباز شریف کو نیا صدر منتخب کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں ،ہمارے لیے یہ صورتحال پیدا کی گئی جس کے تحت یہ فیصلہ کرنا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ کل عوام نے اس ملک کے اندر ایک تماشا دیکھا،بنی گالا والے بھی کوئٹہ میں جا کر جھکے اور بلاول ہاوس والے بھی وہاں ہی جا کر جھکے ۔انہوں نے کہا کہ میں جھکنے والا نہیں ہوں ،اپنے مشن کی تکمیل تک جدو جہد جاری رکھوں گا ،ہم اگلے انتخابات کو ریفرنڈم بنائیں گے ۔اسلا م آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بڑ ے بڑے دعوے کرنے والے کل ایک ہی بارگاہ میں جھک گئے بنی گالا اور بلا ول ہاوس والے کوئٹہ میں جا کر جھک گئے پھرخیبر پختونخواہ سے چلنے والے قافلے بھی وہاں جا کر جھکے ،یہ کون سا شخص ہے جس کے لیے یہ کام کیا گیا ،اس شخص کی پاکستان کے لیے خدمات کیا ہیں ،اس کا کتنا قد کاٹھ ہے کسی کو بھی پتہ نہیں ،یہ سب چابی والے کھلونے ہیں ۔نواز شریف نے مخالفین سے کہا کہ کس طرح سے لوگوں کو بتا ﺅ گے اور کیا کہوں گے کہ کیوں اس جگہ پر سجدہ ریز ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ کل جو کام کیا گیا ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ،ہم ہار کر بھی جیت گئے اور وہ جیت کر بھی ہار گئے۔