تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے شروع ہونگی،رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کیا ہونگے؟محکمہ سکولز اینڈ ایجوکیشن نے اعلان کردیا

لاہور( این این آئی)تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے شروع ہونگی،رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کیا ہونگے؟محکمہ سکولز اینڈ ایجوکیشن نے اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 8جون سے شروع ہوں گی ،رمضان المبارک میں

تعلیمی ادارے 7سے 11بجے تک کھلیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں میں چھٹیاں یکم کی بجائے 8 جون سے ہوں گی جبکہ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 14کی بجائے 10اگست کو کھلیں گے۔جبکہ رمضان المبارک میں اوقات کار کم کر دئیے جائیں گے اور تعلیمی ادارے 7 سے 11بجے کھلیں گے۔