زنا کیا ہے؟

زنا کو اسلام میں ایک بہت بڑا گناہ مانا گیا ہے، اور اسلام نے ایسا کرنے والوں کی سزا دنیا میں ہی رکھی ہے. اور مرنے کے بعد اللہ اس کی سخت سزا دے گا زنا کے بارے میں حدیث اور قرآن کی آیت: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن (مسلم) تو کوئی زنا کر ہی نہیں سکتا

(بخاری جلد ۳ ص۶۱۴ ح ۱۷۱۴) اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے اور (دیکھو) زنا کے قریب بھی نہ جانا، وہ بے حیائی ہے اور بری راہ ہے (سورہ اسراء ۳۲) زنا کی سزا اور عذاب: اگر زنا کرنے والے شادی شدہ ہوں تو سنگسار (کھلے میدان میں پتھر مارمار کر مار

ڈالا جائے) اور اگر كنوارے ہوں تو 100 کوڑے مارے جائے.) (بخاری شریف) آج کل دیکھنے میں آیا ہے کی اس گناہ میں بہت سے لوگ شامل ہیں، خاص کرکے اس بازار میں شامل ہیں جہاں عورتیں اور مرد جاتے ہیں کس کا ہاتھ کس کو لگ رہا ہے کہاں لگتا ہے کچھ معلوم نہیں ہوتا، چاہے لڑکا ہو یا لڑكی اور پھر اس گناہ کو کرنے کے بعد اپنے دوستوں کو بڑی شان سے سناتےہیں، بلكہ ان کو بھی ایسا کرنےکی رائے دیتے ہیں اگر کوئی کنوارا لڑکا یا لڑکی کوئی غلط کام کرتا ہےتو اس کا گناہ اس کے ماں باپ کو بھی ملتا ہے كيوكہ انہوں ان کی جلد شادی نہیں کی جس کی وجہ سے وہ غلط کام کرنے لگے، مزید پڑھیں:زنا ایک قرض ہے اور ایک جگہ اللہ نے قرآن میں فرمایا کی پاک دامن لڑکیاں، پاک دامن لڑکوں کے لئے ہیں، اسکا مطلب یہ ہے کی اگر آپ اچھے ہیں تو اللہ آپ کو بھی اچھی بیوی اور خراب ہیں تو سمجھ لیجیے! جو بھی غلط کام کرتا ہے اس کی

قیمت اس کے بچوں، ماں یا بہن کو اس دنیا میں ہی ادا کرنی پڑتی ہے، امام شافعی رحمتہ اللہ کہتے ہیں کے زنا ایک قرض ہے، اگر تو یہ قرض لے گا تو تیرے گھر سے یعنی تیری بہن بیٹی سے وصول کیا جائے گا.دوستو اس كبيرہ گناہ کی اور بھی سزائیں ہیں، اس لئے خود بھی بچو اور اپنے دوستوں کو بھی محفوظ کرو، اگر آپ نے اپنی غلط کاری کا قصہ اپنے دوست کو سنایااور اس کے دل میں بھی ایسا کرنے کی بات آگئی اور اسنے وہ کام کر لیا تو اس کا گناہ آپ کو بھی ملے گا، کیوکہ آپ نے ہی اس کو غلط راستہ دکھایا هےاور آپ کے دوست آگے بھی جتنے لوگو کو غلط راستہ دکھائیں گے مزید پڑھیں:عورت، شیر اور زنا ان سب کا گناہ آپ کے اکاؤنٹ میں آئے گا.سبكے گھر میں ، بہن، بیٹی، ماں ہیں، اگر آپ دوسرے کی طرف تاك جھانک کروگے تو آپ کا گھربھی محفوظ نہیں رہے گا، اللہ ہم سب کو اس بڑے گناہ سے بچائے، آمین یا رب العالمین مزید پڑھیں:میں نے زنا کیا ہے اس پیغام کو جتنا ہو سکے شیئر کریں تاکہ ہمارے مسلمان بھائی اس گناہ سے بچ سکیں، اگر کسی ایک بھائی نے بھی اس پیغام کو پڑھ کر توبہ کر لی تو اللہ کے خزانہ رحمت میں کمی نہیں ھے ہو سکتا ھے یہی ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے.