سنی لیون نے بھرے مجمع میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو اپنا بیٹا بنا لیا لیکن پھر دونوں سٹارز نے سنی لیون کو کیا جواب دیا جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق فحش اداکارہ سنی لیون نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہیں پورا بھارت پسند کرنے لگا اور اسی وجہ سے بالی ووڈ ڈائریکٹر ان کے ساتھ فلمیں بنانے میں بے حد دلچسپی لیتے ہیں ۔حال ہی میں بھارتی پروگرام ”بگ باس “میں سنی لیون نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ماں بننے کا کردار کرنے کی کوشش کی تو دونوں سٹارز نے اپنی حیرانگی کا اظہار کیا ۔

تفصیل کے مطابق پروگرام میں سنی لیون نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں فلم ”دیوار “کا ایک سین کرنا چاہتی ہوں جس میں شاہ رخ خان امیتابھ بچن اور سلمان خان ششی کپور کا کردار ادا کریں گے ،اس بات پر دونوں راضی ہو گئے لیکن پھر سنی لیون نے کہا کہ میں آپ دونوں کی ماں بنوں گی جس پر دونوں اداکارہ پہلے تو چونک گئے اور بے اختیار ہنس پڑے اور پھر سلمان خان نے کہا کہ ماں کس اینگل سے لگتی ہو آپ ؟۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ہم دونوں کی قسمت ہے کہ سنی لیون ہماری ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔سنی لیون نے کہا کہ ماڈرن ،ینگ ماہ کا کردار ادا کروں گی تو سلمان خان نے کہا کہ نہیں نہیں !ابھی یہ وقت نہیں آیا لیکن ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ایک وقت ایسا ضرور آئے گا جب آپ ہماری ماں کا کردار ادا کریں گی ۔