چیف جسٹس کے چینجنگ روم میں اہلکار موبائل فون استعمال کرنے پر پکڑاگیا

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس ثاقب نثارکے چینجنگ روم میں سپیشل برانچ کا اہلکار علی بٹ موبائل فون استعمال کرنے پر پکڑا گیا۔

عدالتی عملے نے اہلکار کو پکڑ کر رجسٹرار کے سامنے پیش کردیا جہاں اہلکار نے معافی مانگی اور آئندہ وہاں فون نہ لے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔
اہلکار کی یقین دہانی کے بعد معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں موبائل فون لے جانے کی بھی ممانعت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی تصویر بنانے کی اجازت ہے ۔