عام طور پر مرد اس لئے بے وفائی کرتے ہیں کیونکہ ان کی بیگمات۔۔۔‘ جسم فروش لڑکی نے ایسی وجہ بتادی جو شاید کسی خاتون نے کبھی سوچی بھی نہ ہو

مرد اپنی بیویوں سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں مردوں کی سرشت ہی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے تاہم اب ایک آسٹریلوی جسم فروش لڑکی نے اس کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ کسی خاتون نے کبھی سوچی بھی نہ ہو گی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی 22سالہ بیلا لارویو نے بتایا ہے کہ ”بیویاں اپنے شوہروں کو ازدواجی اطمینان تو دیتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جذباتی طور پر مطمئن نہیں کر سکتیں، جس پر وہ دوسری عورتوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ میرے پاس ایسے گاہک بھی آتے ہیں جنسی عمل جن کی ترجیح ہی نہیں ہوتا۔

وہ جذباتی اور نفسیاتی سکون اور اطمینان کے متلاشی ہوتے ہیں۔“
بیلا نے مزید بتایا کہ ”بیویاں اپنے شوہروں میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتیں اور ان کی کوئی متحرک جنسی زندگی نہیں ہوتی۔ ایسے مرد کے ذہن میں کہیں نہ کہیں یہ بات موجود ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کی طرف سے مسترد کیے جا چکے ہیں۔ یہ وہ احساس ہے جو انہیں باہر کی عورتوں کی طرف راغب ہونے پر مجبور کرتا ہے۔ اگر بیویاں شوہروں کو پہلی ترجیح سمجھیں، ان کی ضروریات کو، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں مقدم جانیں تو مرد کبھی بھی دوسری عورتوں کی طرف نہ جائیں۔بعض مردوں کی بیویاں اتنی خوبصورت نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے وہ معاشرے میں احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے مرد مجھے پارٹیوں اورسیاحت پر ساتھ لیجانے کے عوض رقم دیتے ہیں۔ مردوں کی اس قسم کو صرف ایک خوبصورت لڑکی کا ساتھ چاہیے ہوتا ہے ، اس سے انہیں اپنے دوستوں کے حلقے میں ایک طرح کا احساس تفاخر حاصل ہوتا ہے۔“