آدمی اپنی نوجوان بیٹی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت آنے کو ہے

امریکہ میں ایک بدطینت شخص اپنی نوجوان بیٹی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاہے کہ سن کر انسانیت ہی شرمندہ رہ جائے۔7

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پانامہ سٹی میں 39سالہ جسٹن بون نامی یہ شخص اپنی سگی 19سالہ بیٹی ٹیلر بون کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ جسٹن اور ٹیلر کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر ایک شخص

نے پولیس کو اطلاع دی جس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں باپ بیٹی نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ باہمی رضامندی کے ساتھ یہ شرمناک کام کر رہے تھے۔امریکہ میں چونکہ محرم رشتہ داروں کا جنسی ملاپ قانونی طور پر جرم ہے لہٰذا اب ان دونوں کو قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالت نے جسٹن کو 5ہزار ڈالر(تقریباً5لاکھ روپے) اور ٹیلر کو 1ہزارڈالر (تقریباً1لاکھ روپے) کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاہم جسٹن کو مقدمے کا فیصلہ ہونے تک اپنی بیٹی ٹیلر کے ساتھ کسی بھی طرح کا رابطہ نہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔