اداکار فیروز خان ’’ دلھنیا ‘‘ بیاہ لائے، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی )ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان کے معروف ماڈل و اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بند گئے جبکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فیروز خان علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی نہایت شاندارانداز میں روایتی طریقے سے انجام پائی۔شادی کے روز فیروز خان سفید رنگ کی شیروانی میں بے حد پرکشش نظرآئے جبکہ علیزہ فاطمہ سرخ رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔فیروز خان پھولوں سے سجی بگھی میں نہایت شاندارانداز میں بارات لے کرگئے، اس موقع پر دلہا نے پھولوں سے بنا نہایت ہی خوبصورت سہرا پہنا ہواتھا جبکہ شادی میں اداکارہ میرا، عروہ حسین، فرحان سعید، سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکاروں نے شرکت کی۔

دوسری جانب بھائی کی شادی کے موقع پر اداکارہ حمائمہ ملک بھی نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں ، انہوں نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئیں۔مداحوں نے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعاؤں اور مبارکبادوں سے نوازا۔جبکہ کچھ مداح سوشل میڈیا پر علیزے اور سجل علی کا موازنہ کرتے نظر آئے اور کچھ لوگوں کا کہنا تھا علیزے فیروز خان کی بہترین چوائس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں