ایڈز کا شکار ہونے والے 5 مشہور سلیبریٹیز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایڈز کا شمار ان مہلک ترین بیماریوں میں ہوتا ہے جو اب تک لاعلاج ہیں. یہ بیماری ایک جسم سے دوسرے جسم میں غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے منتقل ہوتی ہے.
آج ہم آپ کو یہاں پانچ مشہور سلیبریٹیز کی مثال دیتے ہوئے ایڈز جیسی خطرناک بیماری سے آگاہ کررہے ہیں. تاکہ ان سے سبق حاصل کرکے اس معاشرے کے ناسور سے بچا جاسکے. :تو آئیے ملاحظہ کریں کون کون اس خطرناک بیماری کا شکار ہوا
اینتھونی پرکنز

اینتھونی پرکنز ایک مشہور اداکار اور گلوکار تھے وہ اس مہلک مرض کا شکار تھے تاہم انہوں نے اسے راض ہی رکھا. وہ 12 ستمبر 1992 کو اس دنیا سے رخصت ہوئے.

تامل اداکارہ نِشا نور اس لسٹ میں واحد بھارتی خاتون ہیں. انہوں نے 1980 سے 86 تک خوب شہرت اور پذیرائی حاصل کی تاہم وہ 2007 میں ایڈز کے باعث موت کی آغوش میں جا سوئیں.
ولی ڈونل اسمتھ

ولی ڈونل اسمتھ ایک جنوبی افریقی امریکن فیشن ڈیزائنر تھے وہ محج 39 سال کی عمر میں یہ دنیا چھوڑ گئے. بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی اس بیماری سے لاعلم تھے اور بہت بعد میں اس بات کا پتا چلا.
راک ہڈسن

راک ہڈسن تاریخ کے پہلے سلیبریٹی ہیں جنہیں ایڈز کی بیماری نے گھیرے میں لیا. وہ 2 اکتوبر 1985 کو دنیا سے رخصت ہوئے. ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس بیم اری کے خلاف آگاہی مہم چلانا چاہتے تھے.
موسا کوئین یوکو

موسا کوئین گذشتہ 21 برسوں سے اس مہلک بیماری سے لڑ رہی ہیں. وہ اب اس بیماری کے خلاف عوام میں مہم چلا رہی ہیں. وہ محض 22 سال کی عمر میں اس بیماری کا شکار پائی گئیں.