رنبیر اور ماہرہ خان کے بعد سلمان خان کی زندگی میں بھی پاکستانی اداکارہ کی دھماکہ دار انٹری

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک کی برطانیہ میں بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان سے ملاقات،

مستقبل میں بالی ووڈ فلم میں شاندارانٹری کے امکانات روشن ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حمائمہ ملک کو

سلمان خان کی جانب سے لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ڈنرپردعوت دی گئی تھی۔
اس موقع پرسلمان خان اور حمائمہ کی فیملیز ایک ساتھ اکھٹے تھے۔اس دوران جہاں لذیذ پکوان سے تواضع ہوئی،

وہیں دونوں ملکوں کے فنون لطیفہ پربھی تبادلہ خیال ہوا۔اس دوران سلمان خان نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے

سے بھی تفصیلی گفتگوکی، جس کے اہم کردار میں حمائمہ ملک کوسائن کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع سے یہ بھی

معلوم ہوا ہے کہ حمائمہ اورسلمان کی فیملیز کے درمیان ڈنر کے بعد خوشگوارگفتگوکا سلسلہ دیرگئے تک جاری رہا ۔