مودی حکومت ڈرامے بازی بند کرے اور ’’بیٹی بچاؤ ‘‘ کی بجائے یہ نعرہ لگائے ‘‘ مشہور ہندوستانی اداکارہ ریچا چڈا بھارتی سرکار کو کہیں منہ دکھانے کے لائق نہ چھوڑا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان میں خواتین اور کم سن بچیوں کے ساتھ ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان شرمناک واقعات میں بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کے سرکردہ اور اہم افراد کے ملوث ہونے پر بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریچا چڈا کو سیخ پا کر دیا ہے اور انہوں نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پوری دنیا میں نریندر مودی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور وہ کسی کے سامنے آنکھ اٹھا نے کے بھی قابل نہیں رہے ۔
انڈین نجی ٹی وی چینل کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ ریچا چڈا نے ہندوستان میں ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مودی حکومت اور بھارتی نظام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید ترین تنقید کی اور کہا ہے کہ ’’ ڈیئر حکومت!مہربانی کر کے’’ بیٹی بچاؤ ‘‘کے نعرے کو بدل کر’’ بیٹی کو ہم سے بچاؤ‘‘ کر دیجئے‘‘ کیونکہ آپ کے ہی ممبر اسمبلی آپ کے نعرے کا مذاق بنا رہے ہیں، ایک مظلوم کے والد کو جیل میں مار دیا گیا ؟ خود کو ہندو کہنے کا دعویٰ مت کیجئے۔انہوں نے کہا کہ ’’آپ عورتوں کو دیوی کی نظر سے نہیں دیکھتے، تو مہربانی کر کے یہ ڈرامہ بند کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں