ساحل سمندر پر اچانک 33 فٹ لمبی وہیل مچھلی کی لاش نمودار، اس کا پیٹ کاٹ کر دیکھا گیا تو اندر کیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد شرمندگی محسوس ہوگی

ہم انسان زمین پر تو کچرہ پھیلاتے ہی ہیں لیکن افسوس کہ سمندر بھی ہم سے محفوظ نہیں رہے۔ ہر سال لاکھوں ٹن کچرہ سمندروں میں پہنچتا ہے جو آبی حیات کے لئے موت کا پیغام بن رہا ہے

چھوٹے سمندری جانور ہی نہیں بلکہ وہیل جیسی دیوقامت مچھلیاں بھی ہماری پھیلائی ہوئی آلودگی کی نظر ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں جب ایک سپرم وہیل مردہ حالت میں سپین کے جنوبی ساحل سے آلگی تو سائنسدانوں نے اس کا پیٹ چاک کرکے معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مچھلی کے معدے سے 64 پاﺅنڈ سے زیادہ سمندری کچرہ برآمد ہوا، جس میں رسیاں، جال کے ٹکڑے اور دیگر کچرہ شامل ہے