مثانہ کی کمزوری کا انتہائی سستا علاج

پیشاپ کے ساتھ سفید قطرے آنا دراصل مثانے کی کمزور کی وجہ سے ہوتا ہے اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے پیشاب کنٹرول میں نہیں ہوتا یا زیادہ پیشاب آتا ہے اس کے ساتھ اس کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ سفید پانی منی ہو یا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ جو سفید پانی پیشاب کے ساتھ آتا ہے

یہ کسی اندرونی زخم کا پیپ ہو اور اسی طرح یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گردوں کی تکلیف ہو جس کی وجہ سے گردوںکی چربی پگھل کر پیشاب میں آرہی ہو اس لئے اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہے ۔لیکن جن لوگوں کا مثانہ کمزور ہو ان کے لئے نسخہ حاضر ہے ۔

اجزاء

100 گرام انار کے چھلکےکا پاؤڈر

شہد

بنانے کا طریقہ

انار کے چھلکے کو اتنا خشک کریں کہ اس میں نمی بالکل ختم ہو جائے اس کے بعد اسے پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں ۔ اس کے بعد اس میں شہد ملائیں ۔ یاد رکھیں کہ مقدار جتنی آپ چاہے استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے لئے کسی مقدار کی قید نہیں ہے ۔ اگر ایک چمچ سفوف استعمال کیا ہے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں ۔،

اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کے بعد صبح اور شام کو کھانے کے بعد ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ اس کے مسلسل استعمال سے مثانہ مظبوط ہوگا اور اس کے ساتھ جملہ تکالیف بھی ان شاء اللہ دور ہوگی ۔ یاد رکھیں شوگر کے مریض اس نسخہ کو استعمال نہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں