چلو جی، اب اساتذہ کی بھی چھٹی ، یورپ میں ایسے ٹیچر آگئے جو انسان نہیں بلکہ۔

ٹیکنالوجی کی ترقی کئی شعبہ ہائے زندگی میں روبوٹس کا وجود حقیقت بنا چکی ہے اور اب فن لینڈ میں ایک ایسے شعبے میں روبوٹس کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں کہ سن کرآپ دنگ رہ جائیں گے

۔ میل آن لائن کے مطابق فن لینڈ کے سکولوں میں روبوٹس کی بطور ٹیچر خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جو بیک وقت کئی زبانیں بول سکتے ہیں اور انسان استادوں سے زیادہ بہتر طریقے سے طلبہ و طالبات کو پڑھا سکتے ہیں۔

ان روبوٹ ٹیچرز کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ صبرو برداشت میں انسانوں سے زیادہ بہتر ہونے کی وجہ سے شاگردوں کے سوالات سے اکتاتے نہیں اور شاگرد ایک ہی سوال جتنی بار بھی کریں یہ خندہ پیشانی سے ان کو بار بار جواب دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طلبہ کو مختلف زبانوں کی تعلیم دینے والے یہ روبوٹ ’گینگنم سٹائل کا ڈانس بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ہیومینوائیڈ روبوٹ اور ایک موبائل ایپلی کیشن پر مشتمل ہیں۔ تجرباتی طور پر چار روبوٹس کو فن لینڈ کے شہر ٹیمپیئر کے پرائمری سکولوں میں تعینات کیا گیا ہے۔یہ بیک وقت 23زبانیں بول سکتے ہیں اور ان میں ایسا سافٹ ویئر بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے یہ طلبہ کی مختلف ضروریات کوبھی سمجھ سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک سکول کی طالبہ ابیشا جینیا کا کہنا تھا کہ ”روبوٹ اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنا انتہائی پرلطف کام ہے۔ پہلے دن تو ہم سب روبوٹ ٹیچر کو دیکھ کر بہت حیران ہوئے لیکن اب ان سے پڑھنے میں ہمیں مزہ آ رہا ہے۔“