سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ روسی میڈیا پر خبروں کے بعد ان کی تازہ تصویر سامنے آگئی، سب حیران رہ گئے

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے مسلسل غائب ہونے کے بعد ایرانی اورروسی میڈ یا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بغاوت کی کوشش کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کا قتل ہو گیا ہے لیکن اب اصل حقیقت کھل کر سامنے آگئی اور سعودی ولی عہد کی تازہ تصویر بھی سامنے آگئی ، وہ بخیرو عافیت ہیں ۔

روسی اور ایرانی میڈیا کے دعووں کے بعد سعودی عرب نے محمد بن سلمان کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی اور سعودی پریس ایجنسی (سپا) نے 32سالہ ولی عہد کی تازہ تصویر جاری کی جس میں دکھایاگیا کہ وہ زندہ اور بخیروعافیت ہیں، جمعہ کو علیٰ الصبح جاری ہونیوالی تصویر میں محمد بن سلمان کو مصری صدر فتح السیسی ، بحرین اور ابوظہبی کے رہنماﺅں کیساتھ دیکھاجاسکتاہے ۔