تیزرفتار لینڈ کروزر کی رکشہ کو ٹکر خاتون جاں بحق ،ن لیگ کا اہم رہنما اور ممبر اسمبلی 4ساتھیوں سمیت جائے وقوعہ پر لینڈ کروزر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب، افسوسناک انکشافات

احمدیار(قدرت روزنامہ)تیزرفتار لینڈ کروزر کی رکشہ کو ٹکر خاتون جاں بحق ،ن لیگی ایم پی اے 4ساتھیوں سمیت جائے وقوعہ پر لینڈ کروزر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق تیزرفتار لینڈ کروزر کی رکشہ کو ٹکر خاتون جاں بحق ،ن لیگی ایم پی اے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. تفصیل کے مطابق تھانہ کلیانہ کی حدودمیں تیزرفتار لینڈکروز رنمبر169/AGX نے مٹی سٹاپ پر رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں امام سین موقع پر جاں بحق ہوگئی لیگی ایم پی اے احسان الحق باجوہ سکنہ بہاولنگر ساتھیوں سمیت لینڈکروزر چھوڑکر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقدمہ درج کرلیاگیا،احسان الحق باجوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے .