ذرا سی بات پر گولیاں چل گئیں،ن لیگ کے اہم رہنما کی مبینہ فائرنگ،تحریک انصاف کے رہنماکے رشتہ داروں سمیت متعددزخمی

لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سڑک کا نام رکھنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ، مشتعل مظاہرین نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین کاشف شیخ پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے انکی گاڑی پر حملہ کر دیا ،

شاہدرہ بس سٹاپ پر سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علا قے میں سڑک کی تعمیر کے بعد نام رکھنے کے معاملے پر تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جن میں تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر یو نین کونسل 2اطہر رشید کے چچا امیر خان ،بھائی مظہر رشید اور واصف خان شامل ہیں ۔ اطہر رشید نے الزام عائد کی ہے کہ فائرنگ (ن) لیگ کے چیئرمین کاشف شیخ نے کی ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے چیئرمین شیخ کاشف کی گاڑی پر حملہ کردیا ۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا تاہم بعد ازاں کارکنوں نے شاہدرہ بس سٹاپ پر سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی ۔

عراق اور شام میں بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں میں 51 شہری ہلاک ہو گئے

عراق اور شام میں امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 51 عام شہری مارے گئے ہیں۔ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار اس بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس طرح سن 2014 سے جاری فضائی کارروائیوں میں عام شہریوں کی مجموعی ہلاکتیں 786 ہو گئیں ہیں۔

اتحاد کیتفصیلات کے مطابق عراق اور شام میں امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 51 عام شہری مارے گئے ہیں۔ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار اس بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس طرح سن 2014 سے جاری فضائی کارروائیوں میں عام شہریوں کی مجموعی ہلاکتیں 786 ہو گئیں ہیں۔

اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عام شہریوں کی جانب سے ہلاکتوں کی زیادہ تر رپورٹیں غیرمصدقہ تھیں، تاہم ان میں سے 16 کو میرٹ پر جانچا گیا۔ جانب سے بتایا گیا ہے کہ عام شہریوں کی جانب سے ہلاکتوں کی زیادہ تر رپورٹیں غیرمصدقہ تھیں، تاہم ان میں سے 16 کو میرٹ پر جانچا گیا۔

’’زندگی سے بڑھ کر اس شخص کو چاہتی ہوں ‘‘ چھوٹی عمر میں شادی ہوئی ورنہ میں ۔۔۔! مریم نواز نے امریکی اخبار کو دیے انٹرویو میں کیا کہہ دیا ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریم نواز کا کہنا ہے کہ مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ہیں جو انتقامی کارروائیوں اور دباؤ میں لانےکا حربہ ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے امریکی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی سنبھالوں، جیلیں، نااہلی، نظربندیاں،عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے،

ستمبرکے ضمنی انتخابات میں فتح دلیل ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے جب کہ شریف خاندان کے خلاف دائرکیے گئے مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ہیں جوانتقامی کارروائیوں اوردباؤمیں لانے کا حربہ ہیں۔مریم نواز نے شہباز شریف کووزارت عظمیٰ ملنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کےحامل ہیں، وہ میرےہیروہیں، میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچا کوچاہتی ہوں۔

خاندان میں اختلافات کی خبروں پر مریم کا کہنا تھا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، شریف فیملی خاندانی اقدارپربہت فخرمحسوس کرتی ہے۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ قریبی افراد کہتے ہیں سیاست میں میرا اہم کردارہے،

معلوم نہیں کل مقدرمیں کیا ہولیکن مجھےعوام میں جانا ہے، سب سے پہلے میرے دادا نےمجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، دادا کے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا،

میری چند اہم صلاحیتوں میں سے ایک یہ ہے کہ مشورے اورتنقید اپنے والد تک پہنچاؤں، اچھی قسمت تھی کہ چھوٹی عمرمیں شادی ہوئی، تمام وقت بچوں کی پرورش پرصرف کیا تاہم اب میرے پاس اپنے کام کیلیےزیادہ وقت ہے،بچےچھوٹے ہوتے توایسا نہ کرپاتی۔

اہم ترین عرب ملک سے خفیہ طیارے کی پاکستان آمد ۔۔ طیارے میں کون سوار تھا ؟ اہم خبر آگئی

لاہور (آن لائن ) قطر سے 6افراد پر مشتمل وفد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گیاہے جس نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات بھی کی ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چھ رکنی وفد کی آمد کو خفیہ رکھاگیاہے اور اس سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ،

چھ رکنی وفد میں چار قطری اور دو برطانوی شہری شامل ہیں ۔چھ رکنی وفد نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس دوران ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیاہے ،چھ رکنی وفد وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گیاہے ۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسد عمر اور عامر لیاقت کا آپس میں کیا رشتہ ہے۔۔ حیران کن انکشاف نے پاکستانی عوام کو دنگ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی بول نیوز کے اینکر عامر لیاقت نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے والد جنرل(ر)غلام محمد عمر کے درمیان مثالی منہ بولے بہن بھائی کا رشتہ تھا۔

اسد عمرکے والدجنرل(ر)غلام محمد عمر ہمارے گھر جب بھی آتے تھے تو کیونکہ میری کوئی بہن نہیں تھی تو مجھے ہی کچن میں چائے بنانے کے فرائض سر انجام دینے پڑتے تھے تو جنرل(ر)غلام محمد عمر میری چائے بہت شوق سے پیتے تھے۔

’’اوہ میرے خدا ۔۔ کیا یہ نواز شریف ہیں ؟ ‘‘ مسجد نبویؐ میں کیا کام کرتے ہوئے نواز شریف کی ویڈیو وائرل ہو گئی ؟ پاکستانی عوام کو حیرت کا شدید جھٹکا

مدینہ(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی مسجد نبوی میں تلاوتِ قران پاک کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے شب وروزآج کل مسجد نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے گزررہے ہیں۔

ویڈیوفوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سفید کپڑوں میں ملبوس، لائٹ براؤن واسکٹ اورسرپرسفید ٹوپی پہنے بہت انہماک کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے احباب اورعقب میں سعودی سکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز بھی نظرآرہے ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اپنا زیادہ تر وقت مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور ذکر و اذکار میں مصروف ہو کر گزار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں گلے کے کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صبح صبح پاکستان میں لرزہ خیز حادثہ ۔۔۔ انتہائی معروف یونیورسٹی کے طلبا خون میں نہا گئے ۔۔ ہلاکتوں کی اطلاعات

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں نوجوان نے کار زرعی یونیورسٹی کے طلباء پر چڑھا دی، حادثے میں زرعی یونیورسٹی کے طلباء کی ہلاکت ہو گئی جبکہ متعدد طلباء شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کار میں موجود نوجوان نے بے ہوشی کی حالت فوٹ پاتھ پر کھڑے طلباء کو کچل ڈالا ،واقع کے بعد طلباء اور کار کھائی میں گر گئی جبکہ اس کار حادثے کے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہیں ہیں کہ یہ واقعہ کیونکر پیش آیا ۔

اسلام آبادمیں معروف صحافی قاتلانہ حملہ، چاقوؤں کے وار،ڈرائیور سمیت شدیدزخمی،ہسپتال منتقل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ میں نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کرکے اخبار ’دی نیوز‘ کے رپورٹر احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اردو یونیورسٹی کے قریب احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور پر چاقو سے وار کیے،

جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔واقعہ کےفوری بعد زخمیوں کو علاج کیلئے پولی کلینک منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق حملے میں متاثر ہونے والے افراد کو سر میں زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ٗپولیس نے واقعہ کی تحقیقات کاآغاز کردیا بعد ازاں ملک کے سیاست دانوں، نامور صحافیوں اور سماجی شخصیات نے اسلام آباد میں احمد نورانی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انصار عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 حملہ آوروں نے احمد نوارانی پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔سینئر صحافی سید طلعت حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو شرمناک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو لاحق خطرات پر اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ذمہ داروں کی شناخت کرکے ان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے احمد نورانی کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی نشاندہی کی جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا 19 ویں صدی کا طریقہ کار 21 ویں صدی کے میڈیا کے دور میں نہیں چلے گا۔

ایم کیو ایم رہنما حماد صدیقی دبئی میں گرفتار

ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں مطلوب ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کی سابق رکن حماد صدیقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حماد صدیقی کو دبئی میں انٹرپول نے گرفتار کیا ہے۔ حماد صدیقی سانحہبلدیہ ٹاون کیس کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ بھی پہلے سے ہی جاری کیے جا چکے تھے۔

حماد صدیقی کو پاکستان لانے کیلئے دبئی میں پاکستان کے سفارت خانے کو حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حماد صدیقی بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کا مرکزی ملزم ہے۔

بالی ووڈ کے سپر سٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں

بالی ووڈ کے سپر سٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی تخلیقی صلاحتیوں کی بناء پر اپنی شناخت بنائی تو کئی سپ ہٹ فلمیں بھی دیںجو آج تک عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔بات کی جائےبھارتی سپرسٹار کے بچوں کی تو روز کوئی نہ کوئی ایشو سامنے آتا رہتا ہے تاہم ان کے بچے بالی ووڈ انڈسٹری میں تقریباً نامانوس ہیں۔

ان کی بیٹی اراء نے حال ہی میں فلم دنگل کی پرموشن کیلئے اپنے والد کا بھرپور ساتھ دیا تھا، انہوں نے دنگل گرلز زہرہ وسیم اور بھٹناگر کے ساتھ ملکر دنگل کی بھرپور تشہری مہم چلائی تھی۔

اراء مستقبل میں میوزیشن بننا چاہتی ہیں، 19 سالہ اراء پینٹنگ اور سماجی بہبود کیلئے کام کرنا بھی پسند کرتی ہیں۔عامر خان کی بیٹی میوزیشن بننے کی خواہشمند ہیں جس کیلئے عامر خان انہیں پوری طرح سپورٹ کر رہے ہیں ۔